بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں:چیف سیکرٹری بلوچستان
کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک )
چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہاہے کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاری کے فروغ، آئی ٹی شعبہ کی ترقی اور ہمارے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے فروغ ہونے والے نوجوانوں کو اپنے صلاحیتوں کو منوانے کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی سے متعلق ایک ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹری حافظ عبدالماجد،سیکرٹری آ ٹی روشن علیِ شیخ،سیکرٹری لیبر سائرہ عطا، یونیورسٹی آف بلوچستان اور بیوٹمز کے نمائندے اور دیگر متعلقہ احکام نے شرکت کی۔
ویڈیو لنک اجلاس میں ایس ٹی ذیڈ اے کے نمائندے نے اجلاس کوبریفینگ دیتے ہوئے بتایاکہ یہ ادارہ حکومت ، صنعت اور تعلیمی اداروں کے مابین باہمی تعاون کے ذریعے، کاروباری صلاحیتوں کے فروغ، ہائی ٹیک انفراسٹرکچر اور علمی معیشت کو قائم کرنے کے لیے کام کررہی ہے اور یہ ادارہ حکومت بلوچستان کے ساتھ مل کر صوبے میں اپنی خدمات پیش کرےگی
جس سے صوبے میں آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اس وقت ہمارے پاس دوآٹی یونیورسٹیز ہیں اور ان سے فارغ التحصیل یوتھ کو اسطرح کے منصوبوں سے اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوانے کا موقع فراہم ہوگا،چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ حکومت بلوچستان ایس ٹی ذیڈ اے کو شہر کے قریب اراضی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہرممکن تعاون فراہم کریگی، چیف سیکرٹری نے متعلقہ سیکرٹری کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں ایس ٹی ذیڈ اے سے رابطے میں رہے۔