نصراللہ زیرے کو پیاس بھی لگے تو وہ ایجنسیوں اور ادارو ں پر الزام لگا دیتے ہیں:ضیاء لانگو
کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک )
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ کچھ لوگ بلاوجہ اداروں پر انگلیاں اٹھاتے ہیں اگر کہیں اختلاف ہے تو شواہد کے ساتھ آ کر بات کریں ادارے آئین کی روشنی میں ہی اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں تاکہ پاکستانی عوام میں جمہوریت کو فروغ ملے اداروں پر بے بنیاد الزام تراشی سے پاکستان کا تشخص مجروح ہو رہا ہے، ملکی اداروں پر ایسے بے بنیاد الزام لگانا ملک میں انتشار پھیلا نے کے مترادف ہے۔انہیں معلوم نہیں اس سے پاکستان کو کتنا نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نصراللہ زیرے کو پیاس بھی لگے تو وہ ایجنسیوں اور ادارو ں پر الزام لگا دیتے ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی اجلاس سے توجہ دلاو ¿ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ جس ٹیکس کی وہ بات کررہے ہیں وہ انہی کی حکومت میں لگایاگیا ہم نے ان کی حکومت میں بنائی گئی کئی چیزو ں کو ختم کیا ہندو برادری سمیت پوری اقلیتی برادری کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے وڈھ میں ہندو تاجر کے قتل کے بعد حکومت نے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی کچھ افراد کو گرفتار بھی کیا گیااور ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گی مگر موقع پر موجود افراد نے شناخت پریڈ میں ان کی شناخت نہیں کی جس پر گرفتار افراد عدالت سے رہا ہوگئے
انہوں نے کہا کہ2021ء میں ہندو برادری کے افراد کے ساتھ بدامنی کے 2واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں جنوری میں ہندو لڑکی کا اغواءکے بعد زیادتی اور قتل کا واقعہ شامل ہے اس کے ملزمان 9اپریل کو گرفتار ہوگئے 27جولائی کو ہرنائی میں واقعہ پیش آیا ہے عوام تعاون کریں اور ملزمان کی نشاندہی میں مدد کرے انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ کو ہرنائی میں سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے لیکن حکومت کو عوام کے تعاون کی بھی ضرورت ہے۔