Masael Quetta

ملک اور صوبہ کی ترقی اور خوشحالی میں قومی شاہراہوں کا کلیدی کردار ہے: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا

شاہراہوں کی تعمیر سے نہ صرف فاصلے کم ہوجاتے ہیں بلکہ مسافروں کواپنی منزل تک پہنچنے کے حوالے سے محفوظ سفر کی سہولیات بھی میسر آجاتی ہیں

2 589

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملک اور صوبہ کی ترقی اور خوشحالی میں قومی شاہراہوں کا کلیدی کردار ہے: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا

کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک)
گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ ملک اور صوبہ کی ترقی اور خوشحالی میں قومی شاہراہوں کا کلیدی کردار ہے. شاہراہوں کی تعمیر سے نہ صرف فاصلے کم ہوجاتے ہیں بلکہ مسافروں کواپنی منزل تک پہنچنے کے حوالے سے محفوظ سفر کی سہولیات بھی میسر آجاتی ہیں. قومی شاہراہوں کا جال بچھانا اور عوام کو محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرنا موجودہ وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں.

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز نیشنل ہائی وے اتھارٹی آفس کے دورہ کے موقع پر کیا. گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کو ممبر ویسٹ زون شاہد احسان اللہ نے ادارے کی کارکردگی اور صوبہ میں زیر تعمیر قومی شاہراہوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی سالانہ ہزاروں افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں

جس میں ایک مربوط اور جدید نظام کے ذریعے کمی لانے کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کے ذریعے مختلف علاقے ایک دوسرے سے منسلک ہو جانے میں بھی مدد مل جاتی ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ سردست وزیراعظم پاکستان عمران خان کے قومی شاہراہوں اور گلوبل وارمنگ کی مناسبت سے تمام منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچانا لازمی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.