Masael Quetta

قوم کو اپنی پولیس کے شہداء پر فخر ہے: بلاول بھٹو زرداری کا شہدا کو خراج عقیدت

دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس کا کردار تاریخی رہا ہے، قربانیاں بے مثال ہیں، چیئر مین پیپلزپارٹی کا بیان

2 732

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قوم کو اپنی پولیس کے شہداء پر فخر ہے: بلاول بھٹو زرداری کا شہدا کو خراج عقیدت

- Advertisement -

اسلام آباد (مسائل نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن و استحکام کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس فورس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ قوم کو اپنی پولیس کے شہداء پر فخر ہے،دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس کا کردار تاریخی رہا ہے، قربانیاں بے مثال ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وباء کی روک تھام کے سلسلے میں بھی پولیس کے جوانوں نے ہر اول دستے کے طور پر کردار نبھایا ہے،محدود وسائل کے باوجود پولیس نے اپنی ذمیداریاں بھرپور طریقے سے نبھا رہی ہے، افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پی پی پی چیئرمین نے پولیس کے بہادر سپوتوں کے اہل خانہ کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.