MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پوری قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے، شاہ محمود قریشی

اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے

1 787

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پوری قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

- Advertisement -

اسلام آباد (مسائل نیوز ڈیسک )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔ اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہاکہ یوم شہدائے پولیس کے موقع پر میں ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے، پوری قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، انہی شہداء کے مقدس خون کی بدولت، امن و آشتی کے دیپ روشن ہیں،انہوںنے کہاکہ ’’جب تک نہ جلیں دیپ شہیدوں کے لہو سے،کہتے ہیں کہ جنت میں چراغاں نہیں ہوتا‘‘۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.