پوری قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔ اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہاکہ یوم شہدائے پولیس کے موقع پر میں ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے،
پوری قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، انہی شہداء کے مقدس خون کی بدولت، امن و آشتی کے دیپ روشن ہیں،انہوںنے کہاکہ ’’جب تک نہ جلیں دیپ شہیدوں کے لہو سے،کہتے ہیں کہ جنت میں چراغاں نہیں ہوتا‘‘۔