MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہین شاہ آفریدی کی ساتھی فاسٹ بالر حارث رؤف کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونے پر مبارکباد

1 326

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے ساتھی فاسٹ بالر حارث رؤف کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پیدا ہونے والے حارث رؤف کو گزشتہ روز پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کی کٹیگری سی کا حصہ بنایا گیا ۔اس سے قبل حارث رؤف ایمرجنگ کیٹگری میں شامل تھے، دونوں فاسٹ بالرز پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کا حصہ ہیں، نہ صرف لاہور قلندرز بلکہ قومی ٹیم میں بھی فاسٹ بالرز کی یہ جوڑی خاصی شہرت رکھتی ہے۔27 سالہ فاسٹ بالر گزشتہ سال ایمرجنگ کیٹگری کا حصہ تھے، ان گزشتہ 12 ماہ میں

- Advertisement -

حارث رؤف نے 22 اننگز میں 26.12 کی اوسط اور 7.46 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 31 وکٹیں حاصل کیں۔پی سی بی کیلئے خصوصی انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے دوست اور ساتھی کرکٹر حارث رؤف کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔شاہین شاہ آفریدی سے گفتگو میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شمولیت کی خبر ملنے پر وہ بہت خوش ہیں اور اس سے ان کی مزید حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔انٹرویو کے دوران فاسٹ بالر حارث رؤف نے شاہین شاہ آفریدی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ لیام ڈاؤسن نے جب حسنین کے اوورز میں 24 رنز […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.