کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی شرح میں اضا فہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران92 مر یضو ں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،2 مریض کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی شرح میں اضا فہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے پھیلائوکی شرح 9اعشاریہ 84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔دو روزقبل بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 4اعشاریہ 72 فیصد تھی گزشتہ روز
بلوچستان میں کو رو نا کے 935ٹیسٹ کئے گئے جن میں 92 کا رزلٹ مثبت آیا ، گز شتہ روز کورونا کے سب سیزیادہ 39 مثبت کیسز کیچ سے رپورٹ ہوئے۔کوئٹہ سے کورونا کے29 مثبت کیسزرپورٹ ہوئے، کیچ میں کورونا کے پھیلائوکی شرح 60 فیصد ، کوئٹہ میں4اعشاریہ 1 فیصد رہی ، لسبیلہ سے کورونا کے 9،چاغی سے 5 اور مستونگ سے 3 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔خضدار اور پنجگور سے کورونا کے دو، دو اور ڑوب، نوشکی اور قلات سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے،
زشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے باعث دو مریضوں کا انتقال بھی ہوا یوں بلوچستان میں کورونا کے باعث انتقال کرنیوالوں کی تعداد 312 ہوگئی۔بلوچستان میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 744 ہے، گزشتہ روز بلوچستان کے صرف 10اضلاع میں کورونا کے ٹیسٹ ہوئے اور دیگر 23اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا