Ultimate magazine theme for WordPress.

کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے ٹرانسپورٹرز کا تعاون اہمیت کا حامل ہے،سیکرٹری آرٹی اے

3 620

کوئٹہ ( مسائل نیوز) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کویٹہ نے ٹریفک جام اور رش کی صورتحال کے پیش نظر کیلون روڈ سلیم کمپلیکس لوکل بس پک اینڈ ڈراپ پوائنٹ کو ریلوے اسٹیشن کے سامنے خالی جگہ پر منتقل کردیا۔اس سلسلے میں سریاب ،قمبرانی،بروری ،سبزل اور اسپنی روڈ کی لوکل بسوں کو ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے تعاون سے منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر ایس پی سٹی سرکل ٹریفک پولیس ملک جاوید خان،اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور دیگر آفیسران موجود تھے۔یہ اقدام شہر میں ٹریفک جام اور رش کی صورتحال کے پیش نظر اٹھا یا گیا ہے کیونکہ اس پوائنٹ کی وجہ سے اکثر سٹرک بند اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔اس کے علاؤہ لوکل بسوں کو اس جگہ کھڑی کرنے کی اجازت نہیں تھی صرف پک اینڈ ڈراپ کی سہولت تھی لیکن اکثر لوکل بسیں یہی کھڑی رکھتی تھیں۔

اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کویٹہ نے لوکل بس مالکان اور ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ ریلوے اسٹیشن پک اینڈ ڈراپ پوائنٹ ہے لہذا عوام کو اتارنے کے بعد یہاں لوکل بس کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ہمیں ٹرانسپورٹرز کے مشکلات کا احساس ہے لیکن موجودہ صورتحال میں ایسے فیصلے ناگریز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لیے ٹرانسپورٹرز کا تعاون اہمیت کا حامل ہے۔اور امید کرتے ہیں مستقبل میں بھی وہ انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک جام کے مسلئے سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.