ٹکری آغا محمد لانگو ایک تعلیم یافتہ نوجوان ہے،منیر بلوچ
کوئٹہ ( پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے ٹکری آغا محمد لانگو کی طرف سے پی ٹی آئی کے سینئر قیادت صدر ڈاکٹر منیر بلوچ، جنرل سیکریٹری باری بڑ یچ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سردار خادم حسین وردگ، سید بسم اللہ آغا، ظہور آغا، ملک فیصل دیوار، سید میر علی آغا، ادریس تاج، طلحہ سہیل،میر جعفر لانگو، میر جبار لانگو،رئیس الطاف علی زئی،میر جہانزیب رند اور دیگر کے اعزاز میں چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا
اس موقع صدر ڈاکٹر منیر بلوچ، جنرل سیکریٹری باری بڑ یچ ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سردار خادم حسین وردگ اور دیگر سینئر قیادت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹکری آغا محمد لانگو ایک تعلیم یافتہ نوجوان ھے جنکی آمد سے پی ٹی آئی کے گلدستے میں ایک اور پھول کا اضافہ حوالے ھے جو اپنی تعلیم، فکر و فہم اور تجربے سے بہتر انداز میں عمران خان کے نظریے اور پی ٹی آئی کے منشور کو گھر گھر پہنچائیں گے
بعدازاں ٹکری آغا محمد لانگو نے تمام پی ٹی آئی کے سینئر قیادت بلخصوص میر جعفر لانگو اور جبار لانگو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے قافلے کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور انشااللہ ہم سب نے مل بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کےلئے جدوجہد کرنی ہوگی انہوں نے عید کے بعد گرینڈ جلسے کا اعلان بھی کیا جسمیں بلوچستان بھر سے پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت اور کارکنان شرکت کرینگے