MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا عمل شروع ہو چکا ہے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا عمل شروع ہو چکا ہے، ہم خطے میں امن و استحکام کا قیام چاہتے ہیں،چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں معاشی انضمام، سرمایہ کاری اور تجارت کے حجم میں اضافے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔

- Advertisement -

جمعہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے تناظر میں منعقدہ سہ ملکی اجلاس اور خطے کی صورتحال پر اہم بیان میں کہاکہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا عمل شروع ہو چکا ہے،44 فیصد امریکی اور اتحاد افواج افغانستان سے نکل چکی ہیں،مکمل انخلا کیلئے 11 ستمبر کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے – شاہ محمود قریشی نے کہاکہ

افغانستان اس وقت بہت نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز سہ فریقی اجلاس میں، میری افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اس حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی – وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں نے افغان وزیر خارجہ کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان تشریف لائیں تاکہ ہم افغان امن عمل، دوحہ میں جاری مذاکرات اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے مزید تبادلہ خیال کر سکیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک طرف پاکستان کا کردار انتہائی مثبت اور تعمیری یے دوسری طرف ان کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر جب غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں تو بہت دکھ ہوتا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.