اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود کو جمہوری کہنے والے فوج کو کہہ رہے ہیں حکومت گرادو،تحریک انصاف کی حکومت میں آنے کے پہلے ہفتے ہی لوگوں نے سوال کرنا شروع کردیا تھا نیا پاکستان کہاں ہے؟لوگوں کو میڈیا نے ایسا تاثر دیا ایک بٹن دباتے ہی نیا پاکستان بن جائیگا، معاشرے میں جدوجہد سے تبدیلی آتی ہے، کوئی معاشرہ بغیر جدو جہد کے تبدیل نہیں ہوسکتا،پاکستان کا نظام بدلنے کیلئے ایک بہت بڑی جدو جہد چل رہی ہے،
ہر جگہ مافیا بیٹھے ہیںجن کے باہر اربوں ڈالر پڑے ہیں ، انہیںڈر ہے حکومت پیسے واپس لے آئے گی،قوم کو کہنا چاہتا ہوں مشکل وقت سے ہم نکل گئے ہیں، اب نمو کا وقت ہے لوگوں کو نوکریاں دینے کا وقت ہے،آنے والے دنوں میں عوام کو مزید خوش خبریاں دیتا جاؤں گا۔ جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان نے لودھراں تا ملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن و بحالی منصوبے کا سنگ بنیاد کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت میں آنے کے پہلے ہفتے ہی لوگوں نے سوال کرنا شروع کردیا تھا کہ نیا پاکستان کہاں ہے،ہم نے بہت صبر کیا، اپوزیشن نے بھی بہت تنقید کی اور ہمارے لوگوں کو بہت مشکل وقت سے گزرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بھی میڈیا نے ایسا تاثر دیا تھا کہ ایک بٹن دباتے ہی نیا پاکستان بن جائیگا، معاشرے میں جدوجہد سے تبدیلی آتی ہے، کوئی معاشرہ بغیر جدو جہد کے تبدیل نہیں ہوسکتا