Ultimate magazine theme for WordPress.

انٹرنیشنل باکسر عزت اللہ کاکڑ کی کہانی

2 487

پاکستانی نژاد عزت اللہ خان کاکڑ جنہوں نے گزشتہ دنوں امریکی باکسر کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

جس دور میں نواب اسلم رئیسانی بلوچستان کے وزیراعلی تھے اس دور میں پہلی بار عزت اللہ کاکڑ پاکستان سے باہر ایران کے دورے پر گئے جہاں انھیں سلور میڈل سے نوازا گیا۔ واپسی پر نواب اسلم رئیسانی نے اس کلب کو پانچ لاکھ روپے دئیے جہاں عزت اللہ کاکڑ نے ابتدائی ٹریننگ کی۔ یہ اکیڈمی سلطان سپورٹس اکیڈمی کے نام سے مشہور ہے جہاں غلام اللہ ساحل، کلیم اللہ و دیگر ٹرینرز کی سرپرستی میں عزت اللہ کاکڑ نے تربیت پائی۔

- Advertisement -

انٹرنیشنل باکسر عزت اللہ کاکڑ کی زندگی میں بڑے عجیب اتفاق آئے۔ عزت اللہ کاکڑ پاکستان سے آسٹریلیا گئے جہاں انھوں نے کئی سالوں تک کیمپ میں رہے اور سخت ٹریننگ لی۔ بعدازاں امریکہ پہنچے جہاں حال ہی میں انھوں نے انٹرنیشنل معروف باکسر کرس سارو کو پہلے دو منٹ میں ہی ناک آؤٹ کر دیا۔

میڈیا, قومی اداروں اور وطن دوست افراد سے گذارش ہے کہ اس قومی ہیرو کی حوصلہ افزائی کرے۔ انڈونیشیا کے سابق صدر احمد سوئیکارنو کہا کرتے تھے کہ کسی قوم کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے ہیروز کی قدر کرتے ہیں یا نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.