کشمیری عوام کو انصاف ملنے تک پاکستان کا بچہ بچہ انکے ساتھ ہے ، ضیاءاللہ لانگو
کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے یوم یکجہتی کشمیر پر خصوصی پیغام دیتے ہوے کہا ہئے کہ بلوچستان کے غیور عوام کشمیری بہن بھاہیوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو انصاف ملنے تک پاکستان کا بچہ بچہ انکے ساتھ ہے صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ آج کے دن ہم کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کر رہے ہیں
یوم یکجہتی کشمیر انسانی تاریخ کے ایک تاریک باب کو اجاگر کرتا ہئے آج کے دن 75 سال قبل بھارتی فورسز نے کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا آج کے دن کشمیری عوام کو زبردستی محکوم بنانے اور جموں کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے اور اس تنازعہ کاحل اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں میں موجود ہے انہوں نے کہا ہندوستان ریاستی دہشت گردی بے گناہ کشمیریوں کا ماوراے عدالت قتل آزادی اظہار رائے
پر پابندیوں میں ملوث ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں جعلی مقابلوں حراست میں تشدد اور اموات کشمیری قیادت کی نظر بندیوں کے واقعات کی دنیا گواہ ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج بیلٹ گنوں کا استعمال اور مکانات کو نذر آتش کر رہی ہے عالمی برادری گواہ ہے کہ بھارت ہر حربہ آزما کر بھی کشمیری عوام کے خود ارادیت کی جدو جہد کو ختم کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا اور حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کی مکمل مدد کریگا۔
[…] نیوز صوبائی مشیر داخلہ،وپی ڈی ایم اے میر ضیاءاللہ لانگو نے محکمہ پی ڈی ایم اے کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے […]
[…] (مسائل نیوز) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے پولیس یوم شہداء کے موقع پرپیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم […]
[…] (مسائل نیوز) مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو کی ہرنائی آمد، رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین بھی […]
[…] نیوز)صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ نے ہرنائی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں جوانوں کی […]
[…] (مسائل نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران دونوں برادر اسلامی نے […]
[…] نیوز) وزیرداخلہ بلوچستا ن میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ بارکھان واقعہ کے متاثرہ خاندان نے دھرنا […]
[…] (مسائل نیوز)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر اہل بلوچستان اور ملک بھر میں […]