MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پشین پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ ، متعدد ملزمان گرفتار ،بھاری مقدار میں چرس برآمد

0 59

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

منشیات عام کرنے والے خطے اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں اور انکی اصل جگہ جیل ہے،ایس پی پشین عبداللہ احسان

- Advertisement -

منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں اور پشین پولیس ایسے ہی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے گی، ایس پی پشین کی زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت

پشین، (مسائل نیوز ) ایس پی پشین عبداللہ احسان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل پشین، ایس ایچ او سٹی، ایس ایچ او صدر اور پولیس کے تمام ملازمین نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے گھیرا تنگ کر دیا ہے حالیہ دنوں کے چھاپوں اور کاروائیوں میں متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برامد کر لیے گئے ہیں گزشتہ ماہ دسمبر میں اٹھ مجرموں سے بڑی مقدار میں منشیات پکڑے گئے جن کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان پر ایف ائی ار درج کر کے ان کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا گیا ایس پی پشین عبد االلہ احسان نے میڈیا ہاؤس پشین کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف خصوصی ٹیم اینٹی نارکوٹکس سیل قائم کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ منشیات ایک ایسا خوش ذائقہ زہر ہے جو کہ ایک سازش کے تحت ہماری نوجوان نسل کی رگوں میں سرایت کرکے اسے معاشرے کا عضومعطل بنایا جارہا ہے۔ اس وقت پشین پولیس کی منشیات کے خلاف جنگ (War on Drugs) ہر طرف جاری ہے منشیات کی دلدل ہمارے سماجی و اقتصادی ڈھانچے کے لیے ایک زبردست خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ پشین کی عوام اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہم اپنی پوری قوت کے ساتھ آگے آکر پولیس کی مدد کریں پشین کے عوام کو چاہیے کہ سماج کے تئیں ایک فکر مند شہری کے طور پر اپنا منفرد کردار ادا کریں تب جا کر ہم منشیات کی وباء سے بچ سکتے ہیں ایس پی پشین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سماج دشمن عناصر کو بھر پور قوت سے کچھلنے کیلئے کاروائیاں جاری رہیں گی اور منشیات سمگلر جتنے بھی مہارت سے مکروہ دھندے کو انجام دینے کی کوشش کرینگے انکے ناپاک عزائم کو عوام کے تعاون سے ناکام بنا دیا جائے گا ایس پی پشین عبداللہ احسان نے کہا کہ پشین کے اے ایریا میں ڈاکوؤں، جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری رکھا جائے گا تمام پولیس افسران اور تھانہ انچارجز کو سختی ہدایات دی ہیں کہ وہ جرائم کی سرکوبی کے ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض احسن طریقے سے ادا کریں فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایس پی پشین عبداللہ احسان نے مزید کہا کہ ہر شہری ہمارے لئے اہم ہے،پولیس افسران خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ سائلین اپنے مسائل کی شنوائی کے لئے دفتری اوقات میں براہ راست میرے دفتر تشریف لا سکتے ہیں۔ایس پی پشین نے پولیس ٹیم کو اس کامیاب کاروائیوں پر شاباش دیتے ہو ئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں اور پشین پولیس ایسے ہی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے گی دریں اثناء عوامی،سیاسی،سماجی،تجارتی حلقوں نے ضلع پشین کے اے ایریا میں پولیس کی مثالی قیام امن اور منشیات فروشوں خاص طور نشہ آور مصنوعات گھناؤنے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پشین پولیس کو اس طرح کے آپریشن کرنا چاہیں تاکہ ہم اپنی نوجوان نسل کو اس سے محفوظ بناسکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.