Get real time updates directly on you device, subscribe now.
کوئٹہ(ویب ڈیسک)رمضان المبارک کی آمد چند ہفتو ں کی دوری پر، ماہ رجب کا چاند نظر آنے کے بعد پاکستان میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی جبکہ 27 رجب یعنی شب معراج 28 جنوری بروز منگل کو منائی جائے گی شب معراج 27 اور 28 جنوری کی درمیانی رات یعنی پیر اور منگل کی درمیانی رات کو ہوگی۔ واضح رہے کہ ماہ رجب المرجب کا آغاز ہونے پر رمضان المبارک کی آمد میں بھی کم وقت باقی رہ گیا مسائل نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی نے رمضان المبارک کے چاند کی پیش گوئی کردی ہے۔
ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے بتایاکہ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز غالبا یکم مارچ 2025سے ہونے کے امکانات ہیں بتایا گیا کہ رمضان المبارک کے آغاز کی حتمی تاریخ کا انحصار چاند کے نظر آنے پر ہے، لہذا چاند کا حتمی اعلان چاند دیکھنے کیلئے قائم کردہ کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔
جبکہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ سے ہونے کا امکان ہے یو این اے کے مطابق سردی والے روزوں کیلئے تیار ہو جائیں، رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق اہم پیشن گوئی، رواں سال ماہ صیام کا آغازموسم سرما کے اختتام اور موسم بہارکا آغاز پر ہو گا، پاکستان میں بیشتر روزوں کے دوران موسم قدرے سرد رہنے کا امکان۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال ماہ صیام کا آغازموسم سرما کے اختتام اور موسم بہارکا آغاز پر ہورہا ہے،گزشتہ سالوں کی نسبت روزے قدرے ٹھنڈے ہوں گے اس سال رمضان المبارک کا آغاز ماہ مارچ میں ہوگا،کچھ ممالک میں اس کا آغاز یکم مارچ اور کچھ کا 2 مارچ ہوگا،سعودی عرب، خلیجی ممالک سمیت کئی مغربی اور یورپی ممالک میں یکم رمضان یکم مارچ بروز ہفتہ کو ہوگا۔
توقع ہے کہ کئی عرب ممالک مثلا سعودی عرب ، امارات ، قطر ، کویت اور مصر سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان کے ابتدائی ایام میں روزے کا دورانیہ تقریبا 13 گھنٹے ہوگا عید الفطر، 30 مارچ بروز اتوار یا 31 مارچ بروز پیر کو آنے کا امکان ہے،تاہم حتمی تاریخ کا اعلان شوال کا چاند نظر آنے پر ہی ہوگا اس طرح عید الفطر، 30 مارچ بروز اتوار یا 31 مارچ بروز پیر کو آنے کا امکان ہے۔