پی ڈی ایم اے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کریں،جام کمال
کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے گوادر اور پسنی میں حالیہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کی فوری امداد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کو مزید تیز کرے اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد اور خاندانوں کے نقصانات کے ازالے کے لئے فنانشل پیکج کا بندوست کیا جائے گا۔ وزیراعلی نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ افراد اور خاندانوں سے مکمل تعاون جاری رکھنے اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی موثر نگرانی کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔