سینئرشاعر،کالم نگار، سٹوری رائٹر اور افسانہ نگار نعمان حیدر حامی کو 2021ء کے بہترین رائٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا
بھکر (مسائل نیوز) سینئر شاعر،کالم نگار، سٹوری رائٹر اور ضلع بھکر کے ابھرتے ہوئے نوجوان افسانہ نگار “نعمان حیدر حامی” کو انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان کی طرف سے 2021ء کے بہترین رائٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ نعمان حیدر حامی کا تعلق ضلع بھکر کی تحصیل دریاخان کے چک نمبر 18 ٹی۔ڈی۔اے سے ہے۔ آپ گزشتہ کئی سالوں سے اپنی 16سال کی کم ترین عمر میں ادب کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔ شاعری کے علاوہ بچوں کی کہانیاں ، افسانے ، کالم نگاری اور کئی ملک پاکستان کے نامور ادیبوں کی تصانیف پر تبصرہ نگاری بھی کر چکے ہیں۔ ” ماہنامہ پھول ” ، ” ماہنامہ بچوں کا تنزیل ” ، ” ماہنامہ پرستان ” ، ” ماہنامہ کرن کرن روشنی ” اور کئی ماہناموں اور سہ ماہی ، ڈائجسٹ اور میگزین میں اپنی عمدہ تخلیقات میں لوہا منوا چکے ہیں۔ آپ کا پہلا سرائیکی مجموعہ کلام ” جھنڑک ” اور اردو مجموعہ کلام ” محبت ” انشاءاللہ جلد منظر عام پر آئیں گے۔ یاد رہے کہ 26 ستمبر 2021ء کو آرٹس کونسل راولپنڈی میں تقریبِ تقسیم ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ملک بھر سے شعبہ ادب ، موٹیویشنل سپیکر ، شعبہ صحافت اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے حاضرین محفل مشاعرہ کے علاوہ گفتگو اور موسیقی سے بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔ادارہ انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان کے بانی و سرپرست جناب شہزاد افق صاحب کا شمار پاکستان کے ان ادبی خدمت گاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے دن رات کو ادب کیلئے وقف کر رکھا ہے۔ نعمان حیدر حامی کی اس کامیابی پر ملک بھر کے ادبی حلقوں کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ نعمان حیدر حامی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے مخلص اور شفیق اساتذہ اور بہن بھائیوں کی دعاؤں کا ثمر ہے۔ میری کامیابی میرے ضلع بھکر کی کامیابی ہے۔ انشاءاللہ آئندہ بھی ادب کی خوب خدمت کیلئے بھی پرعزم ہوں۔