Ultimate magazine theme for WordPress.

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا بیٹا منشیات کیس میں گرفتار

7 240

ممبئی(مسائل نیوز)بالی ووڈ کے بےتاج بادشاہ اورسپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کروز شپ پر جاری پارٹی پر چھاپہ مارا اور 10 افراد کو گرفتار کر لیا ، جن میں شاہ رخ خان کا بیٹا بھی شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس کارروائی کے دوران کروز شپ سے منشیات بھی قبضے میں لی گئی ہے اور مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہےکہ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی جانب سے معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کے اس کیس میں حراست میں لینے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کو ہفتے کی رات ممبئی کے ساحل سے دور کروز جہاز پر منعقد ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارنے کے بعد این سی بی نے تحویل میں لیا تھا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی کے عہدیدار منشیات کے معاملے میں آریان خان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

آریان خان کا موبائل فون بھی تفتیشی ٹیم نے ضبط کر لیا گیا ہے اور اس کی اسکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ منشیات کے قبضے یا استعمال میں شاہ رخ خان کے بیٹے کے ملوث ہونے کے کوئی اشارے ہیں یا نہیں۔

بھارتی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کے بلڈ ٹیسٹ کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی نے یہ چھاپہ ‘کورڈیلیا دی امپریس’ نامی جہاز پر مارا اور یہ آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

اس کیس میں تین لڑکیوں سمیت دیگر افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکام نے کروز پارٹی کے منتظمین کو بھی تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.