Ultimate magazine theme for WordPress.

14سال کی عمر میں معمولی سٹیج اداکار سے کامیڈی کنگ بننے تک کا سفر

0 265

اسلام آباد (مسائل نیوز)لیجنڈ اداکار،کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف66 سال کی عمر میں جرمنی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے۔جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے نے عمر شریف کے انتقال کی تصدیق کردی ہے،عمر شریف 1955میں لیاقت آباد کراچی میں پیدا ہوئے، اپنے کیرئیر کا آغاز 1974میں 14 سال کی عمر میں سٹیج اداکاری سے کیا۔ عمر شریف نے1980 میں پہلی بار آڈیو کیسٹ سے اپنے ڈرامے ریلیز کیے،عمر شریف نے مسٹر 420اور بہروپیا فلم میں مرکزی کردار ادا کیا۔عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا۔عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا،ڈائیلیسز کے دوران عمر شریف کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔امریکا کے جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال میں عمر شریف کی سرجری کے تمام تر انتظامات مکمل تھے، ڈاکٹر جرمنی میں موجود ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں تھے۔پاکستان کے اس فنکار نے 14 سال کی عمر سے اسٹیج اداکاری شروع کی اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے کامیڈی کی دنیا کے کنگ بن گئے۔ انہوں نے کامیڈی کا جومنفرد ٹرینڈ متعارف کرایا اْس میں عوامی لہجہ، انداز اور روزمرہ کے واقعات کا مزاحیہ تجزیہ شامل رہا۔1980 میں پہلی بار انہوں نے آڈیو کیسٹ سے اپنے ڈرامے ریلیز کیے۔عمر شریف کی اداکاری سے بے ساختہ قہقہوں کا طوفان سا آجاتا تھا۔ ٹی وی، اسٹیج ایکٹر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف، پروڈیوسر یہ تمام صلاحیتیں عمر شریف کی شخصیت کی پہچان بنیں۔اسٹیج و تھیٹر کی تاریخ عمر شریف کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے۔ انہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعے نہ صرف ملک میں بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔عمر شریف کو جنوبی ایشیا کے کنگ آف کامیڈی کا خطاب بھی دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.