Masael Quetta

برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے پر تشویش ہے، وزیر خارجہ

0 336

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور برطانیہ نے و طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے پر تشویش ہے، ہمیں توقع ہے برطانیہ، اعداد و شمار کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کو ریڈلسٹ پر رکھنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریگا، افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو خانہ جنگی، معاشی بحران، مہاجرین کی یلغار سمیت کئی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، عالمی برادری کو 90 کی دہائی میں کی گئی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے افغانستان کی انسانی و مالی معاونت کو یقینی بنانے کیلئے آگے بڑھنا ہو گا، پاکستان، افغانستان میں اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کا حامی ہے، افغانستان میں قیام امن پورے خطے کے امن و استحکام اور روابط کے فروغ کیلئے ضروری ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.