MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تخفیف غربت کیلئے چین ترقی پذیر ممالک کا رول ماڈل ہے، وزیراعظم

0 804

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آبا د(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے چین کو غربت کیلئے ترقی پذیر ممالک کا رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ عالمی وبا کے دوران معاشی بحالی، نمو اور ترقی کے حصول کے پائیدار طریقے انتہائی اہم ہیں،جدید چنساؤ ٹیکنالوجی ہمارے معاشرے اور معیشت سے ہم آہنگ ہے، اس قسم کی جدید اور ماحول دوست ٹیکنالوجی پہلے دو پائیدار ترقیاتی اہداف، غربت اور بھوک کے خاتمے میں ہماری پیش رفت کو متحرک کرنے میں مدد دے سکتی ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہونے کے باعث پاکستان اس عفریت کے خاتمے کی عالمی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔چنساؤ اسسٹنس اینڈ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی 20 سالہ سالگرہ پر ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ چین کی بے مثال ترقی نے 800 ملین لوگوں کو غربت سے نکالا، تخفیف غربت کے لیے چین ترقی پذیر ممالک کا رول ماڈل ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا بالخصوص جنوبی حصے کو موسمیاتی تبدیلیوں، غربت اور خوراک کے عدم تحفظ سمیت متعدد مشکلات کا سامنا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.