Ultimate magazine theme for WordPress.

نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے مواقعوں کی فراہمی بہت ضروری ہے وزیراعلیٰ بلوچستان

:کہ صوبہ کے کھلاڑیوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ایسے ایونٹ سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع میسر آتا ہے

2 857

نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے مواقعوں کی فراہمی بہت ضروری ہے وزیراعلیٰ بلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہمارے یوتھ میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے۔ نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے مواقعوں کی فراہمی بہت ضروری ہے تاکہ یوتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹی ٹوئنٹی وومن کرکٹ لیگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا، صوبائی وزیر کھیل و ثقافت و امور نوجوانان عبدالخالق ہزارہ، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ندیم عمر اور اور لیگ میں شامل ٹیموں کے کلاڑیوں نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ آج بہت بڑی خوشی کا دن ہے آج کے دن یہ لیگ اپنے اختتام کو پہنچا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کھیلوں کے فروغ کے لیے مختلف کھیلوں کے ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں انٹرنیشنل اسکواش لیگ، آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ اور بلوچستان میں پہلا وومن ٹی ٹوئنٹی لیگ کا بہترین انعقاد کیا گیا۔وزیر اعلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ سال بھی اس لیگ کا انعقاد کرایا جائے گا جس میں فلڈ لائٹس میچز بھی کرائے جائیں گے۔ وزیراعلی نے کہا کہ صوبہ کے کھلاڑیوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ایسے ایونٹ سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع میسر آتا ہے انہوں نے پی سی بی سے درخواست کی کہ صوبے کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی سطح پر مواقع فراہم کیے جائیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ لیگ کی فاتح ٹیم گوادر کرکٹ اسٹیڈیم بھی جا رہی ہے جس کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے۔ وزیراعلیٰ نے تقریب کے مہمان خصوصی صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی تقریب میں شرکت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا وزیراعلیٰ نے میڈیا، اسپانسرز اور ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ نے لیگ کی رنراپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے کا کیش پرائز بھی دیا اور پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو تعارفی شیلڈ بھی دی۔ اس موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کو ان کے نام کا شرٹ بھی دیا۔ وزیر اعلی نے ایونٹ کے بہترین انتظامات اور انعقاد پر سیکرٹری سپورٹس عمران گچکی اور ڈی جی اسپورٹس درا بلوچ کو ان کے نام کے شرٹس دیے۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل میچ بلوچستان تھنڈرز اور کے پی اسٹارز کے مابین کھیلا گیا جس میں کے پی سٹارز نے بلوچستان تھنڈرز کے مقابلے میں فاتح رہی۔

2 Comments
  1. […] نیوز)گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد […]

  2. […] نیوز) سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان اسحاق جمالی نے کہاہے کہ پورے سال بلوچستان بھر میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.