وزیراعلیٰ جام کمال خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات
کوئٹہ (آن لائن ) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، سینیٹرز عبدالقادر، دنیش کمار اور سابق سینیٹر ستارہ ایاز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال سمیت ایوان بالا میں قانون سازی اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔