کوئٹہ (مسائل نیوز ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ اپوزیشن ہر حدپار کررہی ہے پہلے اسمبلی کے باہر پھر اندر اور پھر تھانے میں دھرنا اب روڈ پر بدتمیزی اپوزیشن میں سیاسی تدبر اور قوائد کم جبکہ بدمعاش ذہن زیادہ نظر آرہاہے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی اور پولیس میں دھکم پھیل پر ردعمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کبھی تھانے کے اندر کبھی تھانے کے باہر ہر جگہ کرسی لگاکر بیٹھ جانا اور زندہ باد مردہ باد کے بلاوجہ نعرے لگائے جارہے ہیں پہلے اسمبلی کے باہرپھر اسمبلی کے اندر فساد اور پھر ایک تھانے کے اندر دھرنا دیا گیا اور اب روڈ پر نکل کر بدتمیزی کی گئی ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے یہاں تو سیاسی تدبر اور قوائد کم جبکہ بدمعاش ذہن زیادہ نظر آرہاہے اپوزیشن ہر حد پار کررہی ہے۔