Ultimate magazine theme for WordPress.

گوادر میں مقامی آبادی کیلئے پینے کا پانی نہیں ہے، اختر مینگل

0 412

کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ ترقی کامطلب مقامی لوگوں کااستحصال نہیں بلکہ انہیں امپاور بنانا ہے ،چینی ودیگر صوبوں کے ٹرالرز کے خلاف احتجاج جاری ہے ،گوادر میں سی پیک کے نام پر ملینوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں گوادر میں مقامی آبادی کیلئے پینے کا پانی نہیں ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ چینی ودیگر غیر مقامی ٹرالرز کے خلاف احتجاج جاری ہے مقامی لوگوں کو بے روزگار کیاجارہاہے سی پیک کے تحت ترقی کا فوکس مقامی بلوچ ہوناچاہےے ،انہوں نے کہاکہ گوادر میں مقامی آبادی کیلئے پینے کا پانی نہیں ہے گوادر میں سی پیک کے نام پر ملینوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں لیکن مقامی آبادی کودرپیش مسائل پر توجہ نہیں دی جارہی یہ ترقی نہیں بلکہ عوام کااستحصال ہے ترقی کا مطلب مقامی لوگوں کو امپاور بنانا نا کے ان کے پاس پہلے سے موجود نوکریاں بھی واپس لینا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.