’سفر میں suffer نہ کرنے کا واحد علاج پیار ہے‘ اداکارہ دیا مرزا کی برقع پہنے تصاویر وائرل
ممبئی (مسائل نیوز) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے شدید گرمی میں ’برقع‘ پہن لیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
گزشتہ دنوں دیا مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں اُنہیں ’برقع‘ پہنے دیکھے جاسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران برقع پہنا، شوٹنگ کے دوران، درجہ حرارت 47 ڈگری تھا اور شدید گرمی میں برقع پہننا مشکل تھا۔‘اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’سفر میں suffer نہ کرنے کا واحد علاج پیار ہے۔‘
ایک تصویر میں دیا مرزا کو موٹر بائیک کے پاس برقع پہنے ہوئے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
تصویر دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ دیا مرزا فلم میں ’بائیک رائڈر‘ کا کردار ادا کریں گی۔
دیا مرزا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ شعر لکھا:
سفر میں دھوپ تو ہوگی، جو چل سکو تو چلو
سبھی ہیں بھیڑ میں تُم بھی، نکل سکو تو چلو
اس کے علاوہ اداکارہ نے اپنی ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ کا کام محبت کو تلاش کرنا نہیں ہے بلکہ اپنے اندر موجود تمام رکاوٹوں کو تلاش کرنا ہے جو آپ نے اس کے خلاف کھڑی کی ہیں۔‘
View this post on Instagram
دیا مرزا نے لکھا کہ ’ایک ایسا سفر جو رکاوٹوں کو تلاش کرنے اور ان پر قابو پانے میں ہماری مدد کرے گا۔‘