Ultimate magazine theme for WordPress.

افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے ہماری اور تاجکستان کی سوچ میں مماثلت ہے، شاہ محمود قریشی

2 940

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ قیام امن کی صورت میں، چین اور پاکستان دونوں مل کر افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے ہماری اور تاجکستان کی سوچ میں مماثلت ہے ،بھارت کومقبوضہ کشمیر میں اٹھائے گئے اگست 2019 کے غیر آئینی

- Advertisement -

، یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنا ہو گی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان، وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کی روشنی میں، خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے اس حوالے سے ہماری پہلی ترجیح ’’افغانستان‘‘کا امن ہے ۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان کی صورتحال پر غوروخوض کیلئے پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین ’’سہ فریقی بیٹھک‘‘ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ چین کے پاس ٹیکنالوجی اور ہمارے پاس مین پاور ہے ،قیام امن کی صورت میں، چین اور پاکستان دونوں مل کر افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.