کوئٹہ: موسم گرما کا آغاز،پانی نایاب، ٹینکر مافیا کا راج، عوام نالاں بلوچستاناہم خبریں کوئٹہ: موسم گرما کا آغاز، شہر میں پانی نایاب، ٹینکر مافیا کا راج By web desk On Apr 3, 2021 2 382 Share کوئٹہ: موسم گرما کا آغاز،پانی نایاب، ٹینکر مافیا کا راج، عوام نالاں اسٹاف رپورٹر: نورین ناز غوری کوئٹہ (مسائل نیوز) موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی شہر بھر میں پانی نایاب ہوگیا۔ ٹینکر مافیا کا راج۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی شہر میں پینے کا پانی نایاب ہوگیا جبکہ ٹینکر مافیا کی چاندنی ہوگئی۔ شہریوں نے کہا ہے کہ پانی کی عدم دستیانی اور ٹینکر مافیا کی مان مانیوں کیوجہ سے زندگی مشکل سے مشکل ہوتی تر جارہی ہے کوئٹہ میں پانی کے ٹینکر مافیا نے قیمتوں میں من چاہا اضافہ کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے غریب عوام بہت پریشان ہیں اور حکومت آنکھ بندہ کر کے بیٹھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنا عوام کے ساتھ ظلم اور نانصافی ناقابل برداشت ہے۔ اس پہ نظر ثانی کرے اس ٹینکر مافیا کو روکے قیمتوں میں اضافہ نا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت یہاں اپنی نہ اہلی کا مظاہرہ کر رہی ہیں ان ٹینکر مافیاں سے حکومت بات چیت کرے عوام کی یا پریشانی کو سمجھے۔ علا قے اپنے اپنے ٹیوب ویل ٹھیک کرائے تاکہ عوام کی ٹینکر مافیاں سے جان چھوٹ جائے۔ 2 382 Share FacebookTwitterGoogle+ReddItWhatsAppPinterestEmail