MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

بیلہ پولیس کی کاررواٸی، منشیات فروشوں کی نیندیں حرام

بیلہ پولیس کی کاررواٸی، منشیات فروشوں کی نیندیں حرام

بیلہ(رپورٹ رشید بلوچ) بیلہ پولیس کی دبنگ کارواٸیاں قانونی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ منشیات فروشوں کی نیندیں حرام و ٹھکانے درہم برہم بیلہ میرا گھر ہے اپنے گھر کے ماحول کو خراب کرنے والوں کیلیے یہاں کوٸی جگہ نہیں ایس ایچ او بیلہ کا منشیات کے خاتمے تک کارواٸیاں جاری رکھنے کا عزم

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہٰی مستوٸی کی خصوصی ہدایت و اے ایس پی بیلہ/اوتھل سرکل کیپٹن ریٹاٸرڈ صدام حسین خاصخیلی کی نگرانی میں ایس ایچ او بیلہ محمد اسحاق رونجہ نے اپنے پولیس پارٹی کے ہمراہ دوران گشت مختلف مقامات پر دبنگ کارواٸیاں کر کے ملزموں جیون کمار ولد دولت رام ساکن ہندو محلہ بیلہ سے 1030 گرام چرس جبکہ ایک عد خنجر بھی برآمد کرکے دوسرا مقدمہ بھی درج کر لیا،

نزیر احمد ولد عبدالعزیز ساکن قاضی بشیر محلہ بیلہ سے 700 گرام چرس، کاظم ولد ریحان پٹھان ساکن محلہ ریسٹ ہاؤس بیلہ سے 1100 گرام چرس، کمال ولد محمد رفیق ساکن محلہ ریسٹ ہاؤس بیلہ سے 520 گرام چرس اور مرزا ولد پیر بخش ساکن قاضی بشیر محلہ بیلہ سے 630 گرام چرس برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی بیلہ کے عوامی حلقوں کی جانب سے ایس ایچ او بیلہ کے اس بہترین اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش،

Leave A Reply

Your email address will not be published.