MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

ہماری حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم پاکستان

موجودہ حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کےلئے پرعزم ہے،عمران خان

 اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر گلگت بلتستان میں مواصلاتی روابط میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور،وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید و دیگر سینئر شرکاہ موجود تھے ۔

اجلاس میں شمالی علاقہ جات میں مواصلاتی روابط اور انٹرنیٹ کی سہولیات میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مختلف منصوبوں اور متعلقہ امور پر غور کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

- Advertisement -

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کےلئے پرعزم ہے،گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے تاریخی ترقیاتی پیکج کی منظوری دی جا چکی ہے جس سے علاقے میں تعمیرو ترقی کا نیا باب روشن ہوگا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں موجودہ حکومت نے گلگت بلتستان میں مواصلاتی روابط (کنیکٹیویٹی) کی بہتری کے حوالے سے خصوصی توجہ دی ہے۔ مواصلاتی روابط کے ضمن میں مختص فنڈز کی تعداد میں موجودہ دور میں ڈھائی سو گنا اضافہ اس عزم اور توجہ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے پوٹینشل اور علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لئے ضروری ہے کہ اس علاقے میں تھری جی اور فور جی سروسز کی دستیابی ہو تاکہ جہاں نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے آن لائن تعلیم حاصل کرنے اور اپنی صلاحیتیوں کو برو ئے کار لانے میں مدد ملے وہاں سیاحت کے پوٹیشنل سے بھی استفادہ کیا جا سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.