Ultimate magazine theme for WordPress.

حکومت کی بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے، شہبازشریف

2 485

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نہ میں نجومی اور نہ میں ولی ہوں لیکن حکومت کی بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔

قومی اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہر ممبر نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالنا ہے، بیلٹ کے ذریعہ اراکین اپنے ضمیر کا اظہار کریں گے، الیکشن کمیشن کو بھی چاہئے کہ وہ شفافیت کو یقینی بنائے۔

اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کتنے پرامید ہے کہ سینیٹ میں کامیابی ہوگی؟۔ جس کے جواب میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی جانتا ہے،  نہ میں نجومی ہوں نہ میں ولی ہوں، تاہم حکومت بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔

- Advertisement -

بعدازاں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی کے قائدین اور سینئر رہنماؤں کا شکریہ جنہوں نے میری غیرموجودگی میں پارٹی کی رہنمائی اور اہم فیصلہ سازی کا بار گراں اپنے کاندھوں پر اٹھائے رکھا، اور اس دوران نہایت مشکل حالات میں بڑی جرات و بہادری، تدبر اور دانش مندی سے امور کو انجام دیا۔

لیگی ‎صدر نے کہا کہ  مجھے بہت دکھ ہے کہ ہمارے بہت ہی وفادار اور دیرینہ نظریاتی ساتھی مشاہد اللہ خان ہم میں نہیں رہے، سال گزشتہ کی طرح 2021 میں ہمیں یہ دکھ ملا کہ مشاہداللہ خان بھی سفرآخر ت پر روانہ ہوئے، جو جو  ارکان پارلیمان اور سیاستدان وفات پاگئے ہیں۔ ہم سب کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں راجہ ظفر الحق، خواجہ آصف، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، رانا ثناء اللہ،  رانا تنویر سمیت دیگر اراکین بھی شریک ہوئے۔ اراکین نے  شہباز شریف اور خواجہ آصف سے خیریت دریافت کی، جب کہ  شہباز شریف نے تمام اراکین سے انکی نشتوں پر جاکر ملاقات کی،  اجلاس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت و بات چیت کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.