Ultimate magazine theme for WordPress.

جسے آنکھ بند کرکے الیکشن جیتنا تھا وہ حکومت پریشان ہے، بلاول بھٹو

1 273

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جنہیں آنکھ بند کر کے الیکشن جیتنا چاہیے تھا وہ حکومت پریشان ہے، وہ ہار رہے ہیں ان کی حکومت جا رہی ہے۔

- Advertisement -

اسلام آباد میں میڈیا سے غیررسمی بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم ایک ووٹ بھی جو زیادہ لیتے ہیں وہ بھی بونس ہو گا، کٹھ پتلی حکومت کو ملک بھر میں ایکسپوز کر دیا ہے،  ہم نے دکھا دیا ان کے اپنے ارکان حکومت سے خوفزدہ ہیں، ہم مل کر انہیں یہاں سے نکالیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدوار کو نا اہل کرانے کی کوشش کی گئی، پی ڈی ایم عوام کے ساتھ ہیں، ہم حکومت کے ساتھ نہیں، ان کے اپنے ارکان اتنے ہی ناراض ہیں جتنے عوام ان سے خفا ہیں، جنہیں آنکھ بند کر کے الیکشن جیتنا چاہیے تھا وہ حکومت پریشان ہے،  وہ ہار رہے ہیں انکی حکومت جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.