اسلام آباد : یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں ملیں گے، پہلے ہی جیتے ہوئے ہیں، جس مقصد کیلئے آئے تھے وہ پورا ہوچکا۔
سابق وزیراعظم و پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل منظر عام پر آنیوالی ویڈیوز پلانٹڈ ہیں، ویڈیوز کا اثر اس وقت ہوتا جب ہمارے ایم این ایز ان کیساتھ نظر آتے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں پارلیمنٹ میں عوامی مسائل پر بات نہیں ہوئی، پارلیمنٹ قانون کی ترجمانی کا ادارہ ہے، پی ٹی آئی کے ڈھائی سالہ دور حکومت میں نیب کا کردار سب سے اہم رہا، نیب زدہ ہوں تو اس حال میں پارلیمنٹ پہنچا ہوں، حکومت کی توجہ مسائل کی طرف کم اور اپوزیشن کی طرف زیادہ ہے۔
ادھر سینیٹر رضا ربانی نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن آئین کے تحت ہو رہے ہیں، الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کیلئے تمام اقدامات اٹھائے، کل جو سندھ اسمبلی میں ہوا وہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، پیپلزپارٹی نے کبھی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی۔
[…] آباد (مسائل نیوز) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما اور سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ دنیا میں آرمی چیف کی تعیناتیاں ہوتی ہیں […]