Ultimate magazine theme for WordPress.

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دے دیا

3 209

اسلام آباد  : وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے استعفیٰ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔

- Advertisement -

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کی۔ وکیل فیصل واوڈا نے عدالت نے موقف اپنایا کہ فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس غیر موثر ہوچکا ہے۔ فیصل واوڈا پی ٹی آئی ٹکٹ پر سندھ سے سینیٹ کے امیدوار ہیں۔

اس سے قبل فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ یوسف رضا گیلانی کو زبردست شکست ہوگی، پیپلزپارٹی شرمندگی مٹانے کیلئے کسی اور سینیٹر کو ہٹا کر گیلانی کو سینیٹر بنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.