MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ،5افراد زخمی

ریاض ، اسلام آباد :  سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 5افراد زخمی ہوگئے ۔ یمن سے باغیوں کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل سرحدی علاقے جیزان میں سڑک کنارے گرا جس سے 3 سعودی اور 2 یمنی شہری زخمی ہوئے ، 2 گھروں ، ایک جنرل سٹور اور 3 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ادھر پاکستان نے سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں سے نہ صرف مملکت کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہوتی ہے بلکہ بے گناہ لوگوں کی جان کو بھی خطرہ ہوتا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان حملوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے ۔ امریکی سفارتخانے نے بھی حملے کی مذمت کی ہے ۔ دوسری جانب امریکا نے 2 حوثی کمانڈروں پر پابندیاں لگادیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے منصور السعدی، احمد علی احسن الحمزی پر پابندیاں لگائی ہیں، ان پر یہ پابندیاں ہمسایہ ممالک میں حملوں، کارروائیوں سے یمنی شہریوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے لگائی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.