MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

مودی پر دباؤ بڑھانے کا منصوبہ تیار، کسانوں نے 15 روزہ پلان کا اعلان کر دیا

نئی دہلی  : بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج اگلے مرحلے میں داخل ہو گیا، مودی سرکار پر دباؤ بڑھانے کا منصوبہ تیارکر لیا گیا۔ کسانوں نے 15 روزہ پلان کا اعلان کر دیا، کسان چار ریاستوں کے الیکشن میں مودی کے خلاف مہم چلائیں گے۔

بھارت میں کسانوں نے طویل منصوبہ بندی کر لی، متحدہ کسان مورچہ نے سنگھو بارڈر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراوں کو بلاک کیا جائےگا۔ کسان رہنما یوگندرا یادو نے کہا کہ چار ریاستوں کے الیکشن میں مودی کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔

- Advertisement -

تحریک کے لیڈر متعدد ریاستوں کا دورہ بھی کریں گے۔ کسان رہنما بلبیر سنگھ نے کہا کہ حکومتی سیاسی لیڈر کاشتکاروں کے گناہگار ہیں، انہیں سبق سکھا دیں گے۔ مغربی بنگال، آسام، کیرالا، تامل ناڈو کے اسمبلی انتخابات دوماہ بعد شیڈول ہیں۔

دوسری جانب مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے بھی جاری ہیں، کاشتکاروں کو پانی کی سپلائی بند کرنا شروع کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.