MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹی ایل پی اور جے یو آئی کا جیتنا پاکستان کی بدقسمتی ہے،فواد چوہدری

1 443

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فیصل آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ(ا ئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات مکمل ہوچکے ہیں اور جنوری کے وسط تک فنانس بل منظور کرالیا جائے گا، اجناس کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے اور ڈالر کی قیمت میں بھی کمی کا امکان ہے۔فیصل آباد میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے اس وقت مکمل سیاسی اور معاشی استحکام ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات طے پا چکے ہیں،

- Advertisement -

اور اب جنوری میں یہ بل پاس ہوجائے گا، اس سے ڈالر کی قیمتب بھی نیچے ا ئے گی جبکہ اشیا ضروریہ کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئی ہیں، ساتھ ہی توانائی کی قیمتیں بھی کم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ درآمد شدہ اشیا کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق تبدیل ہوتی ہیں، بین الاقوامی مارکیٹ میں اس وقت جو رجحان ہے اس سے لگتا ہے کہ قیمتوں میں کمی آئے گی، قیمتوں میں استحکام آناشروع ہوگایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک بات ہے مولانا فضل الرحمٰن یہاں آکر کوئی مارچ کرنا چاہتے ہیں تو آئیں وہ تو پہلے سال بھی آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یکم جنوری کو یہ کہا تھا کہ نئےسال کا آغاز ہمیں تلخیوں میں کمی کرتے ہوئے کرنا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو اصلاحات پر بات کرنی چاہیے، لیکن بد قسمتی سے پاکستان فرقہ واریت پر مبنی جماعتیں زور پکڑ رہی ہیں، خیر پختونخوا میں جے یو آئی اور ٹی ایل پی کا جیتنابد قسمتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا فرقہ واریت کی جانب بڑھ رہا ہے جوخطرناک بات ہے، اب بھی بڑی سیاسی جماعتوں کو اس کا خیال کرنا چاہیے تاکہ ہم اہم بڑے مسئلوں میں لوگوں کو حل دے سکیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی سے سیاستدان کا احترام عام شہری کی نظر میں کم ہوتا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.