Ultimate magazine theme for WordPress.

بی این پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، آغا حسن بلوچ

1 438

کوئٹہ(مسائل نیوز)قومی جدوجہد میں پارٹی کا کردار فعال و متحرک رہا ہے بی این پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کوئٹہ میں تنظیم کاری میں عوام کی دلچسپی اور ولولہ قابل دید ہے

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ‘ مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ‘ مرکزی کمیٹی کے ممبران غلام نبی مری‘ میر جمال لانگو‘ نسیم جاوید‘ مامانصیر مینگل‘ اسماعیل کرد‘ ڈاکٹر علی احمد قمبرانی‘ ستار شکاری‘ میر غلام رسول مینگل‘ رضا شاہی زئی‘ کریم لانگو‘ ادریس پرکانی نے چمن پھاٹک کوئٹہ میں یونٹ سازی مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیسہ پلائی دیوار کی مانند مضبوط ہوتی جا رہی ہے کوئٹہ میں یونٹ سازی کے حوالے سے منعقدہ پروگرامز میں عوام کی دلچسپی سے ثابت ہوتا ہے کہ بی این پی کو عوام اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں سردار اختر جان مینگل کی قیادت وقت و حالات کی ضرورت ہے مقررین نے کہا کہ بی این پی پارلیمانی حوالے سے بھی کوئٹہ کی بڑی سیاسی قوت ہے

بلوچستان میں پارٹی کو عوامی پذیرائی حاصل ہے ہم نے ہمیشہ تمام اقوام و مذاہب کے لوگوں کو یکجا کر کے بی این پی شامل کروانے کی کوشش کی تعصب‘ نسل پرستی سمیت تمام نفرتوں کی بیخ کنی کی بی این پی کی ضلع کوئٹہ کی سطح پر تنظیم کاری کا سلسلہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور کوشش ہے کہ بی این پی کوئٹہ سمیت بلوچستان میں مزید مضبوط اور جدوجہد کریں اس کیلئے عوام کے ساتھ قریبی روابط اور انہیں فعال رکھنا ضروری ہے اس موقع پر یونٹ سازی کے انتخابات کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے چیئرمین ماما نصیر مینگل ممبران میں ستار شکاری‘ نسیم جاوید ہزارہ شامل ہے انتخابات کے مطابق شاہ نواز کشانی یونٹ سیکرٹری‘ شہزاد الطاف ڈپٹی یونٹ سیکرٹری‘ حاجی علی محمد حسن زئی‘ شاہ جہان کشانی ضلعی کونسلران منتخب ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ وہ پارٹی کو فعال و متحرک بنائیں گے۔

1 Comment
  1. […] اینڈ ٹیکنالوجی و بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.