Ultimate magazine theme for WordPress.

’’ قائدِ اعظم کے پاکستان کا حُلیہ بگڑ گیا‘‘ مریم نواز نے کارکنوں کو کیا ہدایات جاری کر دی؟ حکومتی صفوں میں کھلبلی

0 236

مانانوالہ(مسائل نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے آئے روز پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے تبدیلی سرکار نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ن لیگ رہنماؤں پر آئے روز بے بنیاد الزامات سے نااہل حکومت کی جگ ہسائی ہو رہی ہے برطانیہ میں میاں شہباز شریف فیملی کو سرخرو ہونے پر پوری قوم مبارکباد پیش کرتی ہے نیب کی طرف سے د ی گئی برطانوی ایجنسی کو درخواست جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئی ہے ن لیگی کارکن الیکشن کی تیاری کریں نالائق کپتان سے نجات حاصل کرنے کا وقت ہواچاہتا ہے۔

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے ن کی قیادت میں ملنے والے وفد ممبر صوبائی اسمبلی ن میاں اعجاز حسین بھٹی اور ن لیگی رہنما عاصم رندھاوا۔ظفر میراں قادری۔میاں منور حسین اور میاں محمد رمضان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کا راگ الاپتے والی سلیکیٹڈ حکومت نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے قوم کو نیاء پاکستان دینے کا لولی پاپ دینے والی تبدیلی سرکار نے قائداعظم کے پاکستان کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے آئے روز پٹرولیم مصنوعات بجلی اور گیس کی قیمتوں میں آئے روز ہوشربا اضافے نے مہنگائی میں پسی ہوئی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے بیانییے ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر کھڑی ہے اور اسی نعرے پر پہلے اور اسی پر آئندہ الیکشن لڑا جائے گا مسلم لیگ ن عوام کی امیدوں کی آخری کرن ہے انشائاللہ ملک کو اندھیروں سے نکال کر دم لیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.