قرآن پاک کی بے حرمتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو عبرتناک سزا سنا دی گئی
سرگودھا(مسائل نیوز)ایڈیشنل سیشن جج سرگودھامحمد ریاض بھٹی نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 25 سال قید با مشقت کی سزا کا حکم سنا دیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ کے قصبہ ساہیوال کے ذوالفقار علی نے گزشتہ سال 12 اپریل 2020ء کو تھانہ صدر بھلوال کے علاقہ میں واقعہ قبرستان میں قرآن پاک کو آگ لگا دی تھی۔ جس پر لوگوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔تو تھانہ سٹی بھلوال نے شہری احمد محمود صابری کی مدعیت میں ملزم ذوالفقار علی کے خلاف قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں دفعہ
295Bکے تحت مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کو عدالت میں پیش کر کے حوالات جوڈیشل بھجوا دیا۔ ملزم کو ہتھکڑیاں لگا کر کو پولیس کی پہرہ عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت کے فاضل جج محمد ریاض بھٹی نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ذوالفقارعلی کو عمر قید با مشقت کی سزا سنادی۔ عدالتی فیصلے کے بعد ملزم ذوالفقار کو سزا بھگتنے کیلئے واپس ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا۔