Ultimate magazine theme for WordPress.

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

9 245

لاہور (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی سید گلزار سبطین شاہ حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ سید گلزار سبطین شاہ کی نماز جنازہ ایک بجے دوپہر ان کے آبائی گاؤں مصطفیٰ آباد اوکاڑہ میں ادا کی جائے گی۔خاندانی ذرائع کے مطابق سید گلزار سبطین کو رات گئےدل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ، انہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دار فانی سے کوچ کرگئے۔یاد رہے مرحوم سید گلزار سبطین نے سال 2018ء کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا،

- Advertisement -

وہ آخری وقت تک پارٹی سے منسلک اور وفادار رہے۔دوسری جانب صوبائی وزراء صمصام بخاری ،اعجاز عالم آگسٹین ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے گلزار سبطین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.