عمران اور انکی کابینہ کرپٹ ترین،ان کا احتسا ب ضرور ہوگا، نواز شریف پھٹ پڑے
لندن (مسائل نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہاہے کہ عمران خان کی کابینہ میں ان سمیت سب کرپٹ ترین لوگ بیٹھے ہیں ، اب ان کا احتسا ب ہوگا،برطانوی کرائم ایجنسی کی جانب سے شہباز خاندان کو کلین چٹ ملنا تفتیشی اداروں اور عمران خان کے منہ پرزور دار تھپڑہے، عمران خان کیلئے اس سے زیادہ بے عزتی کا مقام کوئی نہیں ہوگا ،، اللہ تعالیٰ نے ہمیں براڈ شیٹ کے بعد منی لانڈرنگ کیس میں بھی سرخرو کیا۔ وہ یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔نوازشریف نے کہا کہ پاکستان
کے حالات دیکھ لیں آپ ایک غریب آدمی رو کرکہتا ہے کہ میں اپنے بچوں کو سوکھی روٹی پانی میں نمک ڈال کر کھلاتا ہوں ،میرے پاس سالن کے لئے پیسے نہیں ہیں ۔اندازہ کریں کہ جہاں ملک کے اندر یہ حالات ہیں ایک شخص جو نعرہ لگا کر آیا کہ نیا پاکستان اس نے تو پرانے سے بھی بدتر کر دیا ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا براڈ شیٹ میں حکومت پاکستان ،عمران خان کو اور نیب کو بری طرح سے شکست ہوئی اور وہ بھی ایک بہت بڑا تھپڑ رسید کیا نیب کے منہ پر اور عمران خان کے منہ پر، وہ بھی اللہ تعالی نے ہمیں سرخرو کیا، یہ ہمارے اثاثے ڈھونڈنے نکلے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی اثاثہ نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہاکہ تھا ہی کچھ نہیں تو ملنا کیا تھا ،الٹا انہوں نے ہمیں لاکھوں روپے دے کر اپنی جان چھڑائی جو آپ کے اخراجات ہیں، آپ اس سے پورے کر لیں کیونکہ کیس میں اخراجات ہوتے ہیں ۔ کہاں گیا احتساب اب ان کا احتساب ہوگا اور پوری دنیا ان کا احتساب دیکھے گی۔