MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیسے کروں؟ بیلا حدید نے مداحوں سے رائے مانگ لی

0 415

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیویارک(مسائل نیوز) امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کیلئے اپنے مداحوں سے رائے مانگ لی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں جون کے مہینے سے شروع ہونے والی شدید مون سون بارشوں کے باعث بدترین سیلاب آیا ہوا ہے جس کے باعث ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔حکومت کی طرف سے پوری دنیا سے اپیل کے بعد عالمی اداروں سمیت دوست ممالک کی جانب سے امداد بھیجی جارہی ہے،

اب تک سیلاب کے باعث 1100 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ قدرتی آفت سے متاثر ہوئے ہیں جو کہ

- Advertisement -

اس وقت مدد کے منتظر ہیں۔اسی سلسلہ میں امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے اپنے لاکھوں مداحوں اور فالوورز سے کہا کہ

وہ انہیں بتائیں کہ وہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کی کس طرح مدد کر سکتی ہیں۔ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا

پاکستان کی مدد کے صحیح طریقے تلاش کرنا، اگر آپ کے پاس کوئی بھی اطلاع ہے تو برائے مہربانی مجھے میسج کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.