کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر غضنفر محمد کھیتران نے اپنے بیان مین کہا ہے کے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کے والد بلوچ بزرگ رہنماء، بابائے بلوچستان سردار عطاء اللہ خان مینگل کا انتقال صرف بلوچستان نہیں بلکہ پورے پاکستان کیلئے اور بلخصوص بلوچ قوم کیلئے کسی صدمے سے کم نہیں
سردار عطاء اللہ مینگل نے ہمیشہ مظلوم اقوام کے کیلئے آواز اٹھائی اور ظالموں کا مقابلہ کیا سردار صاحب نے بلوچستان کیلئے بہت قربانیاں دی ایوبی مارشل لاء و دیگر آمرانہ قوتوں کا مقابلہ کیا اور کئی مرتبہ بلوچستان کیلئے جیل بھی گئے جس کا بدلہ ہم نہیں چکا سکتے سردار عطاء اللہ مینگل جیسے عظیم رہبر بلوچستان کو بہت کم ملے ہے سردار عطاء اللہ خان مینگل کو تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا
انشاءاللہ ہمارا یہ عظم ہے کہ ہم بھی سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں سردار عطاء اللہ مینگل کے نقش قدم پر چل کر اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرینگے اور قومی جدوجہد کو آگے بڑھائنگے۔ اللہ پاک سردار عطاء اللہ مینگل کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔