Masael Quetta

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 89افراد چل بسے ،4103نئے کیسز رپورٹ

0 517

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 103 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 89 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 4 ہزار 874 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 65 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 978 مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 67 ہزار 791 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 92 ہزار 941 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 717 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 10 لاکھ 48 ہزار 872 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.