اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں اختلاف کسی چیز پر نہیں ،مزید اجلاس کرنے پڑیں گے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تین بڑے ایشوز تھے جن میں سے صرف ایک پر بحث
ہوسکی ،دیگر دو ایشوز پر بات کرنے کے لیے مزید اجلاس کرنا پڑیں گے۔انہوںنے کہاکہ اختلاف کسی چیز پر نہیں، کمیٹی شرکا کو حقائق پر مبنی بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں ہر پارٹی کے لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا، وزیر اعظم کی اجلاس میں عدم شرکت کے حوالے سے بات کی تھی، اب وزیر اعظم آئیں یا نہ آئیں ان کی مرضی ہے۔سابق وزیراعظم نے بتایا کہ بھارت، کشمیر اورداخلی سلامتی کے ایشوز پر بات ہونا باقی ہے۔