MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

مالی سال 2021-22 کا بجٹ عوام دوست ہوگا، فرخ حبیب

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال 2021-22 کا بجٹ عوام دوست ہوگا۔ اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہاکہ بلاول صاحب،آپ کے پیٹ میں عوام کا نہیں اقتدار کا درد ہے، کوویڈ 19 کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں محدود ہونے کے باوجود ایف بی آر نے اب تک 4143 ارب ٹیکس اکٹھا کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں گزشتہ کئی دہائیوں سے

- Advertisement -

سیاسی بدنیتی کی بنیاد پرشہری اور دیہی تقسیم کے تحت وسائل کے حوالے سے 60 اور 40 فیصد کا کوٹا سسٹم پر عمل نہیں ہوسکا۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کے گنجان آباد علاقے کچرے اور سیوریج کے پانی سے بھرے پڑے ہیں، سندھ حکومت ان حالات کو دور کرنے میں کوئی سنجیدہ قدم اٹھاتے نظر نہیں آتی۔ انہوںنے کہاکہ بلاول صاحب، سندھ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا ذمہ دار کون ہے؟۔ فرخ حبیب نے کہاکہ کراچی کے عوام یہ سوال کررہے ہیں کہ سیوریج لائنوں کی مرمت کیوں نہیں کی جارہی، پانی کی لائنوں سے پانی کہاں غائب ہوگیا، لائنوں کا پانی ٹینکروں کو کیوں فراہم کیا جارہا ہے؟ ۔انہوںنے کہاکہ

شہر کے سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت کیوں خراب ہے، سڑکوں کی تعمیر پر اضافی کروڑوں روپے لگانے کے بعد سڑکیں پھر بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار کیوں ہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ کراچی میں زمینیں، پارک، کھیلوں کے میدان اور سڑکیں قبضہ مافیا اور چائنا کٹنگ کا شکار ہوگئیں انہیں کس طرح بحال کیا جائے گا۔ وزیر مملکت نے کہاکہ تفریحی مراکز اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے شہر کے نوجوانوں کو سہولتیں کون فراہم کرے گا؟محکمہ بلدیات کے اداروں، فائر بریگیڈ، ریسکیو، لینڈ، صحت اور شعبہ تعلیم کی حالت زار کیوں خراب ہے؟ ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.