بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کوئٹہ میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں کی اتحاد کی بنیاد پر پی ڈی ایم بنی اور پی ڈی ایم مضبوطی سے آگے جارہی ہے،
انہوں نے کہا کہ سینٹ کے مشترکہ امیدواروں لانے کا فیصلہ پہلے بھی کیا آج بھی ہے اور کس جماعت کی جانب کتنے اور کون سینیٹر ہوں گے یہ طے نہیں ہوا۔ ماضی میں بھی موجودہ اپوزیشن کی جماعتوں نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیئے ہیں۔ سردار اختر مینگل نے صوبائی حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہم ان کو آہستہ آہستہ صدمے دیں گے،
اور دوسری طرف ہمارے رشتے دار ہیں انکو سارے صدمے یکدم نہیں دینا چاہتے، آخر میں بی این پی کے سربراہ نے پی ڈی ایم جماعتوں کی ظہرانے میں شرکت پر شکریہ ادا کیا