اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں جمیعت وفد کی ملاقات۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں جمیعت وفد کی ملاقات۔ ملاقات میں سینٹ انتخابات زیر غور رہے۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اپوزیشن اور حکومت مل بیٹھ کر سینٹ کے لئے اپنے نمائندہ منتخب کریں ۔ ضرورت اس بات کی ہے حکومت اور اپوزیشن افہام و تفہیم کے ساتھ اس آئینی ذمہ داری کو پایہ تکمیل تک پہنچائے ۔ اسپیکر نے کہا کہ ملک کو اس وقت ہم سب کی اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔ اتحاد و اتفاق سے ہی ہم ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتے ہیں ۔